مانسہرہ ۔ عالم گیر شاہ صوبائی صدر مسلم لیگ ن سوشل میڈیا ٹیم kpk , قاضی عاطف صوبائی جنرل سیکرٹری سوشل میڈیا kpk کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی سئنر نائب صدر و چیف آرگنائزر محترمہ مریم نواز کے ساتھ سوشل میڈیا ٹیم ہزارہ ٹیم کی ملاقات اور سوشل میڈیا ٹیم کا تعارف کروایا۔
محمد عمر ہزارہ ڈویژن قائم مقام صدر محمد صابر نائب صدر ہزارہ ڈویژن صدر ، اسد شہزاد سواتی مسلم لیگ ن ہزارہ ڈویزن اور مانسہرہ سے طفیل خان سواتی ضلعی صدر سوشل میڈیا ٹیم مانسہرہ ، طاہر انوار ضلعی آرگنائزر طاہر آنوار , خرم نواز خان ضلعی نائب صدر ،جنرل ، باسط اسلم تنولی، ضلعی نائب صدر ، آصف ہارون ضلعی جرل سیکرٹری ، شفیق سواتی ضلعی سیکرٹری اطلاعات ، محمد سعید اعوان تحصیل مانسہرہ صدر ، ساجد گل سٹی صدر سوشل میڈیا ٹیم مانسہرہ ، اور حافیظ قادری سٹی سینئر نائب صدر مانسہرہ نے شرکت کی۔
اس موقع پر طفیل خان سواتی مسلم لیگ سوشل میڈیا ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر محترمہ میریم۔نواز کے سامنے آپنی تقریر میں کہا کہ آپ بھی مانسہرہ سے ہیں سوشل میڈیا ٹیم آپ کی ہے ۔ مسلم لیگ ن سوشل میڈیا ٹیم 24 گھنٹے پارٹی کے لیے کام کرتی ہے اور نواز شریف کا بیانیہ گھر گھر پہنچا رہی ہے اور کہا کہ سوشل میڈیا ٹیم کو مسلم لیگ ن کے آئین میں شامل کیا جائے۔
اس قبل یہ موقف طفیل خان سواتی نے مری میں بھی پیش کیا گیا تھا ، مسلم لیگ ن سوشل میڈیا مانسہرہ کی تنظیم سازی صوبائی صدر عالم گیر شاہ کی ہدایت پر چار ماہ میں مکمل کی ہے ۔ طفیل خان سواتی نے مسلم لیگ سوشل میڈیا ٹیم مانسہرہ کے تنظیم سازی اور ضلعی ،تحصیل ، اور یونین کونسل کے تنظیم سازی کے فارم محترمہ مریم نواز کو پیش کیے جس پر انہوں نے تظیم سازی فارم کی تعریف کی۔
اور کہا اس کے مطابق تنظیم سازی کی جائے گی ۔ طفیل خان سواتی نے کہا مسلم لیگ ن سوشل میڈیا ٹیم kpk صوبائی صدر عالم گیر شاہ اور صوبائی صدر قاضی عاطف کی قیادت میں مضبوط اور منظم ہے ۔ قاری ظہر عثمانی سیکرٹری اطلاعات سوشل میڈیا ٹیم اوگی نے سوشل میڈیا ٹیم کے اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا۔
اس کے بعد مسلم۔لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر محترمہ میریم نواز نے آپنے خطاب کے دوران سوشل میڈیا ٹیم کو آئین میں مسلم لیگ ن کے مرکزی جنرل سیکرٹری وفاقی وزیر احسن اقبال کو ہدایات جاری کیں کہ مسلم۔لیگ ن سوشل میڈیا ٹیم کو مسلم لیگ ن کے آئین میں شامل کیا جائے ۔
اور کہا مسلم لیگ ن میں جو عہدہ لے گا اس پر آپنی کارکردگی دکھائے گا جبکہ پارٹی کے لیے کام نہ کرنے پر اس کو ڈی نوٹیفائی کیا جائے گا ۔ مسلم لیگ ن سوشل میڈیا kpk کی ٹیم نے ہر میدان میں بھر پور ساتھ دیا ہے اور نوشریف کا بیانیہ عوام تک پہنچایا ہے اس موقع پر مسلم وفاقی وزیر مرتضی جاوید عباسی اور مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقام بھی موجود تھے ۔