مانسہرہ ۔ پاکستان مسلم لیگ ن ضلع بٹگرام کے وفد کا دورہ ایبٹ آباد ، کنونشن میں شرکت کے دوران مرکزی صدر پاکستان مسلم لیگ مریم نواز کو بٹگرام کیلئے دورے کی دعوت دی۔
تفصیلات کے مطابق سابق ایم پی اے بٹگرام نوابزادہ ولی محمد خان اور صدر حاجی مہاجرین خان دیشانی کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ ن ضلع بٹگرام کی خصوصی وفد نے مرکزی صدر پاکستان مسلم لیگ مریم نواز کو بٹگرام دورے کی دعوت دے دی، جو انہوں نے قبول کی۔
اس موقع پر مریم نواز شریف نے عہد کیا کہ میں باقاعدہ شیڈول کے مطابق بٹگرام کا دو روزہ دورہ کرونگی ، جس کے پہلے روز مرکزی عظیم الشان جلسہ منعقد کیا جائیگا جبکہ، اگلے روز یوتھ ونگ ، سٹوڈنٹس فیڈریشنز اور یونٹس ممبران سے ملاقاتیں کرونگی ۔انہوں نے وفد کو بتایا کہ شیڈول کو طے کرنے کے بعد بٹگرام دورے کو عملی جامہ پہنائیں گے ۔
وفد میں سابق ایم پی اے نوابزادہ ولی محمد خان ، ضلعی صدر حاجی مہاجرین خان دیشانی کے علاوہ ضلعی جنرل سیکرٹری PMLN ناصر خان ، تحصیل صدر جلال بابا ، صدر حاجی مہاجرین خان دیشانی ، جنرل سیکرٹری سوشل میڈیا افتخار آخوندخیل ، صدر سوشل میڈیا جانان خان اور سابق ایم پی اے شانگلہ محمد رشاد خان نے بھی شرکت کی تھی .