مانسہرہ ۔ مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اپنی ہی جماعت کے فیصلوں پر برس پڑے۔
کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے ایک بیان میں کہا کہ مسلم لیگ ن کا “ووٹ کوعزت دو” کا بیانیہ اب نہیں چل سکتا، ن لیگ نے یہ بیانیہ باجوہ کو ایکسٹینشن کا ووٹ دے کر دفن کیا، ووٹ کو خود بے عزت کر دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کو بتانا چاہیے کہ کس نے چاپلوسی کرکے ان سے یہ غلط فیصلہ کرایا؟ مریم نواز مستقبل قریب میں وزیراعظم بنتی نظر نہیں آ رہیں۔
کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے یہ تجویز بھی دی کہ اب الیکشن اکٹھے 2025 میں کرائے جائیں، شہباز شریف کو مزید 5 سال ملے تو ملک ترقی کرے گا۔
یاد رہے کہ دو روز قبل مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق گورنر کے پی سردار مہتاب عباسی نے بھی اپنی پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ عوام مہنگائی میں پس رہے ہیں اور وزیروں کے پاس اپنے دفتروں سے باہر نکلنے کا ٹائم بھی نہیں ہے، پی ڈی ایم نے حکومت لیکر مصیبت اپنے گلے ڈالی ہے۔