ایبٹ آباد . ہزارہ قومی محاذ کے نامزد امیدوار حلقہ این اے 16 اسد جاوید خان نے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کے لئے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے ہیں۔
قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ارکان کے استعفوں کی منظوری کے بعد ضمنی الیکشن کے شیڈول کے مطابق گہما گہمی کا آغاز ہو چکا ہے۔ایبٹ آباد میں حلقہ این اے 16 کے لئے ہزارہ قومی محاذ نے نوجوان قیادت اسد خان جدون کو پارٹی ٹکٹ کے لئے نامزد کیا ہے۔اسد جاوید نے ہفتہ کے روز کاغذات نامزدگی حاصل کئے ہیں۔