مانسہرہ . خیبر پختونخوا حکومت کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر II مانسہرہ قمر ضیاء ملک نے موٹر وے مانسہرہ کے ریسٹ ایریا کا دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے ریسٹ ایریا میں موجود شاپس اور ہوٹلز کی چیکنگ کی، ناقص صفائی اور غیر معیاری کھانوں پر ہوٹل مالکان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی .
جبکہ متعدد دکانداروں پر اشیاءخوردنووش مہنگے داموں فروخت کرنے پر موجودہ قوانین کے تحت جرمانے بھی عائد کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ صاف ستھرا ماحول اور معیاری کھانوں کی فراہمی ہوٹل مالکان کی ذمہ داری ہے، اس میں غفلت برتنے والے مالکان کو بھاری جرمانے کئے جائیں گے۔
