مانسہرہ ۔ ڈپٹی کمشنر تورغر انور زیب خان کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فائنانس تورغر کی زیر نگرانی محکمہ ٹی ایم اے اور سی اینڈ ڈبلیو تورغر کا اسٹاف اور مشینری گزشتہ روز برفباری کی وجہ سے بند ہو جانے والی سڑکوں کو ٹریفک کے لئے صاف کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب صوبائی حکومت کے احکامات کے پیش نظر، حسرت خان، اسسٹنٹ کمشنر،جدباء نے آج بنیادی مرکز صحت،دوڑ میرا اور گورنمنٹ ہائی سکول کندوڑ میرا کا دورہ کیا۔ دوران چیکنگ حاضری سٹاف، ادویات کی دستیابی و فراہمی اور محکمہ صحت و تعلیم کی طرف سے عوام / طلباکو فراہم کردہ دیگر سہولیات کاجائزہ لیا۔