18

بھاری مقدار میں آٹا برآمد ، اس کاروبار میں ملوث دو افراد گرفتار

ہریپور۔ ضلعی انتظامیہ ہری پور کو فلور مل مالکان سے شکایت موصول ہوئی کہ سرکاری آٹے کو پرائیویٹ ملز کے بیگ میں پیک کر کے مارکیٹ ریٹ پر فروخت کیا جا رہا ہے جس کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ہری پور کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-II ہری پور نے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر ہری پور کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں آٹا برآمد کرلیا اور اس کاروبار میں ملوث دو افراد کے خلاف تھانہ سٹی ہری پور میں ایف آئی آر درج کروا دی جن کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ اس کے علاوہ تقریبا140 کلو شاپنگ بیگ بھی ضبط کر لیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں