ایبٹ آباد. ایبٹ أباد گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کےپرنسپل وجی ایم سی کوارڈنیٹر ممتازحیدرکی public Finance سرکاری مالیات کی کتاب کی رونماٸی کی پروقار تقریب SBM اورماڈرن ایج بپلک سکول اینڈ کالج کے باہمی اشتراک سےمنعقد ہوٸی جسمیں نامور ادبی شخصيات سمیت تعلیم سےوابسطہ افراد نے شرکت کی۔
تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کےپرنسپل وجی ایم سی کوارڈنیٹر ممتازحیدر کی سرکاری مالیات پر تحریر کی گٸ کتاب کی رونماٸی کی تقریب ماڈرن ایج بپلک سکول اینڈکالج میں منعقد ہوٸی جسکی صدارت ڈاکٹرجمیل انورایسویسی ایٹ پروفیسر کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ أباد نےکی جبکہ ایم ڈی SBM عامرشکور۔پروفیسر منیرسواتی اورپرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج شیروان ناصرداٶد ۔سابق ایم پی اے أمنہ سردار۔ایم ڈی ماڈرن ایج پبلک سکول اینڈ کالج عبدالواحدسراج میر نے خصوصی شرکت کی تقریب کاباقاعدہ أغازتلاوت کلام پاک سے ہوا۔
اسکے بعد شرکاء نےپرنسپل ممتازحیدرکی تحریرکی گٸ کتاب پرروشنی ڈالی اس موقع پر گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کےپرنسپل وجی ایم سی کوارڈنیٹرومصنف ممتازحیدرنے تمام شرکاء کو اپنی تحریر کی گٸ کتاب کے حوالے سے أگاہ کیاتحریر کی گٸ کتاب میں بجٹ ۔حکومتی أمدن واخراجات اورٹیکس کے بارے میں تفصیلی زکرکیاگیاہے شرکاء نے پرنسپل ممتازحیدر کی تحریر کی گٸ سرکاری مالیات کتاب کو نٸ نسل کےلیے خوش أہند قراردیاہے اس کتاب کےمطالعے سے نٸ نسل کو بہت کچھ پڑھنے اورسیکھنے کوملے گا۔