مانسہرہ ۔ شوگراں روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے روڈ بلاک ہونے کی رپورٹ موصول ہوئی جس پر ضلعی انتظامیہ نے سی اینڈ ڈبلیو اور کے ڈی اے کے ساتھ مل کر سڑک کی کلیئرنس کے لیے فوری طور پر مشینری کو سائٹ کی جانب موبلائز کیا۔ سیاحوں کی سہولت کے لیے کے ڈی اے کا عملہ بھی تعینات کیا گیا۔
بڑے پتھروں کی وجہ سے سڑک کی کلیئرنس کا عمل ابھی جاری ہے جو چند گھنٹے بعد کلیئر ہو جائے گا اور سڑک کو ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔ تمام سیاح محفوظ ہیں اور ضلعی انتظامیہ روڈ کلیئرنس اور سیاحوں کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔