ایبٹ آباد ۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت رمضان المبارک میں اشیاء خوردونوش کی شہریوں کو کم نرخوں پر فراہمی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی زیر نگرانی ٹیمز ضلع بھر میں روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹس کا معائنہ یقینی بنائیں۔
رمضان بازار ایبٹ آباد اور حویلیاں کو فعال بناتے ہوئے مارکیٹ سے کم نرخوں پر فراہمی یقینی بنائی جائے۔
انکا کہنا تھا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کی جانب سے رمضان بازاروں میں سٹالز کے قیام کو یقینی بنایا جائے۔ٹی ایم اے ایبٹ آباد اور حویلیاں رمضان بازار کے قیام کے حوالے سے اقدامات یقینی بنائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ رمضان بازار میں سہولیات کی فراہمی، قیمتوں کو آویزاں کرنے اور ارضاں نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ رمضان المبارک برکتوں کا مہینہ ہے اور اس بابرکت مہینے میں شہریوں کو مناسب قیمتوں پر اشیاء خوردونوش یقینی بنائی جائے۔
ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے منڈیاں میں کسان مارکیٹ کے زریعے شہریوں کو کم نرخوں پر فروٹ، سبزی اور دیگر اشیاء فراہم کی جائیں۔
ضلعی انتظامیہ کے افسران، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس رمضان دسترخوان کا اہتمام کریں تاکہ مزدورں، مسافروں کو شہر بھر میں مختلف جگہوں پر افطاری اور کھانا فراہم کیا جائے۔
حلال فوڈ اتھارٹی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے ہمراہ تمام ریسٹورنٹس میں حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔پولیس کی جانب سے رمضان بازاروں کی سکیورٹی کے لیے اقدامات یقینی بنائے جائیں۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جبریل رضا، اسسٹنٹ کمشنر ثقلین سلیم، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر 1 علی شیر، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر 2 لبنی اقبال، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر 3 زرک یار خان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ارشد محمود، انچارج یوٹیلیٹی اسٹورز، ڈی ایف سی، پولیس، لائیو سٹاک، حلال فوڈ، ٹی ایم اے، لوکل گورنمنٹ، انڈسٹریز اور دیگر تمام متعلقہ محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔