مانسہرہ ۔ انسپکٹر ارشد خان اور انسپکٹر شاہجہان کو ڈی ایس پی کے عہدہ پر ترقی دیدی گئی۔ڈی پی او مانسہرہ عرفان طارق، ایس اپی ہیڈ کواٹرز عارف جاوید اور ایس پی انوسٹی گیشن جانس خان نے مانسہرہ پولیس کے ترقی پانے والے پولیس افسران کو بیجز لگائے۔
اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈی پی او مانسہرہ عرفان طارق نے کہا کہ اپنی ڈیوٹی فرض شناسی کے ساتھ انجام دینے والوں کو پولیس ڈیپارٹنمنٹ قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، آپ کی ترقی کی وجہ سے آپ پر ذمہ داریاں بھی بڑھ گئی ہیں، پولیس ڈیپارٹنمنٹ میں محنت اور فرش شناسی کی بدولت ترقی اور کم چوری اور بیڈ کریکٹر کی بناءپر تنزلی بھی کی جاتی ہے۔