ہریپور ۔ عوام کی سہولت کے لئے ضلعی انتظامیہ کی دستیابی ہروقت اور عوام کی شکایات پر کاروائی بروقت ۔
عوام کی طرف سے فیڈ بیک پر موصول ہونے والی شکایات پر اور ڈپٹی کمشنر ہری پور کی خصوصی ہدایات پر آج محمد علی صاحب نے دودھ اور دھی کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافے اور ملاوٹ شدہ ڈیری پروڈکٹس کے خاتمے کے لئے بازاروں کی انسپکشن کی اور مقرر کردہ قیمتوں سے زائد فروخت پر متعدد دکانداروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوۓ بھاری جرمانے کئے اور متعدد کو پولیس کے حوالے کیا گیا دریں ضمن ہوٹلوں پر چائے ، نان اور پراٹھوں کی قیمتوں میں اضافے پر بھاری جرمانے کیئے گئےاور کریک شده برتنوں میں چیز پیش کرنے پر سختی سے منع کیا گیا ۔
اسکے بعد نادرا اور پاسپورٹ آفس کاوزٹ کیا اور عوام کو در پیش مشکلات کو بغور سنا اور عملے کو مل کے هدایات جاری کی کہ سروس کے حصول کے لئے آ ئی معزز عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کریں اور جلد از جلد ان کو فارغ کیا جاۓ جس پر عملے نے عملدرآمد کی یقین دھانی کروائی۔
پاسپورٹ آفس میں سہولیات کا فقدان دیکھ کر حکام بالا کی اطلاع یا بی کروائی گئی کہ سٹاف میں اضافے پر غور کیا جاۓتا کہ لوگوں کو درپیش مشکلات میں کمی واقع ہو سکے۔
اسکے علاوہ لوکل روٹس کی گاڑیوں میں سواری بن کے سفر کیا اور مقرر کردہ کرائے سے زیادہ وصول کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوۓ ٹریفک پولیس کے حوالے کیا۔
عوام اپنی مزید شکایات سے آگاہ کرتے رہیں تاکہ انکا بروقت از ا له کیا جا سکے۔