24

چائنیز کی سیکورٹی کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد

کوہستان لوئر ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر کوہستان طارق محمود خان کی سربراہی میں فارنرز/چائنیز کی سیکورٹی کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد۔ میٹنگ میں تمام ایس ڈی پی اوز ، ایس ایچ اوز صاحبان ، انچارج چوکیات اور دفتری سٹاف نے شرکت کی۔
میٹنگ کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔میٹنگ میں ڈی پی او لوئر کوہستان نے فارنرز/ چائنیز کی سیکورٹی کے حوالے سے ذیل سخت ہدایات دیئے۔
1۔انچارچ چوکی چکئی تمام فارنرز کی رجسٹر میں انٹری کے بعد فارنرز کےساتھ سیکواڈ ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔
2۔ کوئی بھی چائینز یا فارنرز کی سیکورٹی کیلئے کم از کم دو جوان بلٹ پروف ہلمٹ جیکٹ کے ساتھ مکمل بامسلح ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔اسی طرح پائلٹ موبائل پر ایل ایم جی نصب ہوگی جس کیلئے الگ سے ایک جوان ڈیوٹی سرانجام دے گا۔
3۔ جب تک دوسرے حدود کی موبائل کے حوالے نہ کرتے تب تک پائلٹ موبائل اپنا سفر فارنرز کے ساتھ جاری رکھیں گے۔
4۔تمام ٹریفک سٹاف فارنرز کی موومنٹ کے دوران شاہراہِ قراقرم کو کلیر رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں