42

آئی ایس ایف ضلع مانسہرہ کے کنوینئر سردار فاروق کی زیر صدارت میٹنگ، ممبر شپ کیمپس کے انعقاد کا فیصلہ

مانسہرہ . انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن خیبر پختونخوا کے صدر علامہ اقبال داوڑ کی ہدایت پر انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع مانسہرہ کے کنوینئر سردار فاروق کی زیر صدارت تعارفی میٹنگ منعقد ہوئی۔

میٹنگ میں کنویئر انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ہزارہ ڈویژن رمیز خان سواتی، سابق صوبائی مشیر داخلہ بابر سلیم سواتی، سابق امیدوار برائے تحصیل میئر مانسہرہ کمال سلیم سواتی، صدر انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع اپر کوہستان عبدالرحمن خان اور صدر انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع لوئر کوہستان صلاح الدین خان نے سمیت سینئر نائب صدر انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ہزارہ یونیورسٹی ابوبکر خان نے شرکت کی۔

اس موقع پر ضلع مانسہرہ کی انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کی تمام ٹیموں نے بھرپور شرکت کی۔ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ تحصیل میں ممبر شپ کیمپس کا فوری انعقاد کیا جائے، ہر تحصیل اپنی کابینہ اراکین کی حلف برداری کے حوالہ سے پروگرام منعقد کرے، آمدہ جنرل انتخابات کے حوالہ سے مشاورت کی گئی جبکہ مشاورت سے اگلے ماہ ہونے والے انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے ورکر کنونشن کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں