ایبٹ آباد ۔ ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل ایبٹ آباد کی کارروائی۔سائبر کرائم سرکل ایبٹ آباد نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ملزم محمد اشرف آن لائن جعل سازی میں ملوث منظم گینگ کا اہم رکن ہے۔
ملزم نے سوشل میڈیا پر بیرون ملک ملازمت کے لئے اشتہارات لگائے۔ ملزم نے مختلف شکایت کنندگان سے ترکی ملازمت کے غرض سے 296000 روپے ہتھیائے۔ملزم پیسے وصول کر کے روپوش ہو گیا تھا۔ملزم کو ایبٹ آباد سے گرفتار کیا گیا۔
ملزم کے خلاف سال 2022 میں پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔مقدمے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔