ایبٹ آباد ۔ حویلیاں انٹر چینج کے مقام پر ٹوٹا ہائی ایس گاڑی کو حادثے کی اطلاع ۔کنٹرول روم کو اطلاع ملنے پر ایمبولینس بمعہ میڈیکل ٹیم اور ڈزاسٹر ویکل بمعہ ریسکیو ٹیم فوری جائے حادثہ پر پہنچی ۔ گاڑی اسلام آباد سے ایبٹ آباد آ رہی تھی کہ حویلیاں انٹرچینج کی مقام پر بریک فیل ہونے کی وجہ سے حادثے کا شکار ہو گئی ۔حادثے میں عورتوں سمیت آٹھ افراد زخمی ۔ریسکیو کی میڈیکل ٹیم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے پیشہ ورانہ طریقے سے تمام زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی ۔
