ایبٹ آباد ۔ روٹی کی قیمتوں میں اضافے، وزن میں کمی، پولیتھین بیگز اور ملاوٹ شدہ دودھ کی فروخت پر ضلعی انتظامیہ کی کاروائی۔
دودھ میں ملاوٹ،غیر معیاری دودھ کی فروخت پر 15 دکانداروں پر ایف آئی ار، 200 لٹر سے زائد دودھ تلف۔
پلاسٹک بیگز پر پابندی اور خلاف ورزی پر 300 کلو گرام سے زائد بیگز ضبط، 10 ڈیلز پر ایف آئی آر درج کر لی گئ ۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر 1 ایبٹ آباد علی شیر خان نے لائیو سٹاک سپیشلسٹ ڈاکٹر سجاد کے ہمراہ موبائل لیب کے زریعے دودھ کے سیمپل لے کو موقع پر معائنہ کروایا۔ دودھ میں پانی کے ساتھ ساتھ کیمیکلز کی ملاوٹ، صفائی کے فقدان غیر معیاری دودھ کی فروخت پر 15 دکانداروں پر ایف آئی آر، 200 لٹر سے زائد دودھ کو ضائع کیا گیا جبکہ دودھ کی تیاری میں استعمال ہونے والے کیمیکلز کو تحویل میں لے کر متعلقہ دکانداروں کے خلاف کاروائی کا آغاز کیا گیا۔
اس کے علاؤہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے ٹوبیکو کنٹرول سیل، ٹی ایم اے ایبٹ آباد کی انفورسمنٹ ٹیمز کے ہمراہ تین سو کلو گرام سے زائد پلاسٹک بیگز تحویل میں لیتے ہوئے 10 دکانداروں پر ایف آئی آر درج کی گئی۔
شہری اشیائے خوردونوش خصوصا دودھ، جوسز، پانی، گھی اور دیگر مائعات کی کوالٹی کے حوالے سے اپنی قیمتی آرا سے ہمیں ضلعی کنٹرول روم09929310553پر ضرور مطلع کریں تا کہ جدید موبائل لیب کے زریعے مائعات کا موقع پر تجزیہ ممکن بناتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔