مانسہرہ۔ عظمت صحابہ و اہل بیت آج بعد از نماز مغرب باغیچہ داتہ میں منعقد ہو گی دعوتوں اور تیاریوں کا سلسلہ مکمل کر لیا گیا ضلع بھر سے ہر مکتبہ فکر کے افراد کثیر تعداد میں شرکت کریں گے۔
تفصيلات کے مطابق آج بعد از نماز مغرب جامع مسجد عثمان غنیؓ باغیچہ داتہ میں زیر سرپرستی مولانا الطاف الرحمٰن عظمت صحابہ کرام و اہل بیت کانفرنس منعقد ہو گی جس میں مقرر شیرین بیان مولانا امجد سعید قریشی سمیت دیگر جید علمإ کرام شرکت کریں گے۔
کانفرنس میں علمإ کرام شان عظمت صحابہ کرام و اہل بیت پر مفصل اور جامع بیان کریں گے کانفرنس کے اختتام پر اسلام کی سر بلندی اور ملک و ملت کی سلامتی کے لٸے اجتماعی دعا کی جاۓ گی۔