19

مانسہرہ قبضہ مافیا دوبارہ متحرک

مانسہرہ. مانسہرہ قبضہ مافیا دوبارہ متحرک قبضہ اور لینڈ مافیا نے نیا پینترا شروع کردیا ہوائ اراضی کی سٹامپ پیپر کسی بھی اپنے بندے کے نام پر کرواکر قیمتی اراضی پر اسلحہ کی زور پر قبضہ جمالیتے ہیں قبضہ اور لینڈ مافیا کروڑوں اربوں روہے کے اثاثہ جات کے مالک بن گئے .

آئ جی کے پی کے ڈی ائ جی ھزارہ اور ڈی پی او مانسہرہ سے قبضہ مافیا اور لینڈ مافیا کے خلاف سخت قانونی کاروائ کا مطالبہ. گزشتہ روز متاثرہ مالک اراضی سید مختیار شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوے موقف اختیار کیا کہ میں سعودی عرب میں کئ سال محنت مزدوری کرتا رہا.

اپنے بچوں کی کفالت کے لیئے بالاکوٹ روڈ دارہ میں ساڑھے چار کنال اراضی خریدی جسکے تمام ثبوت میرے پاس موجود ہیں. اور دوکنال اراضی کی عدالت نے میرے حق میں ڈگری دی ہے پچھتر فٹ فرنٹ کے ساتھ دوکنال اراضی پر سابق صوبائ وزیر جنگلات کے بھائ عاشق عرف کالا فریدون عرف دونہ زاھد اور شاہد سمیت دیگر انکے قریبی رشتہ دار اسلحہ کے زور پر زبر دستی قبضہ کرنا چاہتے ہیں جبکہ انکے کسی بھی شخص کے نام پر ایک انچ جگہ نہیں شیراز نامی شخص کے نام پر وقاص سے ہوا خرید کر اب میری زر خرید اراضی پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں.

تھانہ سٹی مانسہرہ کے دبنگ ایس ایچ او اور نگزیب تنولی نے جان پر کھیلتے ہوئے سازش ناکام بناکر کچھ ملزمان کو موقع پر گرفتار کیا جبکہ دیگر ملزمان فرار ہونے میں کامیا ہوگئے. سید مختیار شاہ نے کہا کہ اگر ایس ایچ او سٹی پولیس نفری کے ہمرا موقع پر نہ پہنچتے تو یہ لوگ مجھے قتل کر دیتے انہوں نے کہا کہ وقاص نامی نوجوان کی والدہ اور بہنوں سے اراضی آج سے کئ سال قبل خریدی اور اس کے بعد میں مشین لگا کر ایک ماہ میں اراضی کو سیدھا کر کے پلین کیا اور اب میں وہاں تعمیرات کر رہا تھا کہ قبضہ مافیانے مجھ پر حملہ کیا اور اب بھی مجھے قتل اور اغواء کی دھمکیاں دے رہیں ہے.

مجھے یا میرے فیملی رشتہ داروں کو کسی قسم کا کوئ جانی مالی نقصان ہوا تو مزکورہ بالا افراد زمہ دار ہونگے انہوں نے آئ جی کے پی کے ڈی آئ جی ھزارہ اور ڈی پی او مانسہرہ سے پر زور مطالبہ کیا کہ مزکورہ بالاافراد با اثر ہیں اور مجھے ان سے خطرہ ہے ان قبضہ گروپس کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائ کر کے مجھے تحفظ فراہم کریں.

میں پاکستان کا شہری ہوں. اور ساری زندگی پردیس میں گزار کر جو بھی جمع پونجی تھی اس پر ساڑے چار کنال اراضی خریدی اب قبضہ مافیا اس پر زبردستی قبضہ کرنا چاہتے ہیں. مختیار شاہ نے کہا کہ اپنے حق کے لئے معزز عدلیہ اور اعلیٰ حکام سے بھرپور انصاف کی توقع ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں