مانسہرہ ۔ ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل کی ہدایات پر ایبٹ آباد پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ، ایس ایچ او میرپور نے منشیات فروش بہزاد ولد خالد حمید سکنہ کاکول سے 01 کلو 250 گرام ہیروئن ، ساجد ولد زردار سکنہ اسپیدار کاکول سے 75 بوتل شراب اور اور یاسر ولد عبدالعزیز سے 05 بوتل شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج رجسٹرڈ کر لیے۔
