15

چائینز یا فارنرز کی سیکورٹی کیلئے کم از کم دو جوان بلٹ پروف ہلمٹ، جیکٹ کے ساتھ بامسلح ڈیوٹی سرانجام دیں۔ڈی پی او

لوئر کوہستان ۔ ضلعی پولیس سربراہ لوئر کوہستان طارق محمود خان کا چائینز اور فارنرز کو ریسیو کرنے والی لوئر کوہستان کی انٹری پوائنٹ پولیس چیک پوسٹ چکئی کا دورہ۔

ایس ڈی پی او سرکل بنکڈ رانولیاء ایس ایچ او تھانہ دوبیر اور انچارج چیک پوسٹ چکئی کو چائینز اور فارنرز کی گاڑیوں کی سیکورٹی کے حوالے سے ذیل ہدایات دی۔

کوئی بھی چائینز یا فارنرز کی سیکورٹی کیلئے کم از کم دو جوان بلٹ پروف ہلمٹ، جیکٹ کے ساتھ بامسلح ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔اسی طرح پائلٹ موبائل پر ایل ایم جی نصب ہوگی جس کیلئے الگ سے ایک جوان ڈیوٹی سرانجام دے گا۔جب تک دوسرے حدود کی موبائل نہ آئے تب تک پائلٹ موبائل اپنا سفر فارنرز کے ساتھ جاری رکھیں گے۔

2۔ انٹری پوائنٹ پر ہر آنے جانے والی گاڑیوں اور مشکوک افراد کی چیکنگ کو باریک بینی سے کرنے کی ہدایت دی۔
3۔ پولیس چیک چکئی کے رجسٹر فارنرز اور کانوائی کو مزید درست حالت مینٹین رکھنے کی ہدایت۔
4۔ CCTV کیمرے کو بھی چیک کیا گیا ۔ ہر وقت درست حالت میں رکھنے کی ہدایت ۔
5۔ تمام افسران اور جوانوں کو ہدایات دی کہ اپنی ڈیوٹیاں احسن طریقے سر انجام دیں اپنا اور شاہرہ قراقرم پر سفر کرنے والے سیاحوں اور غیر ملکیوں کا خاص خیال رکھا جائے۔
6۔ شاہراہِ قراقرم پر سفر کرنے والے مسافروں کو بیجا تنگ نہ کیا جائے ہر شہری کی طرح کوہستانی بھائیوں کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں