مانسہرہ ۔ ڈی آر سی (DRC) بالاکوٹ کے جملہ ممبران کا سالانہ کارکردگی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں DSP سرکل بالاکوٹ راجہ بشیر نے خصوصی طور پر شرکت کرتے ہوئے۔ DRC چیئرمین و ممبران بالاکوٹ کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لیا ۔
اور زیادہ سے زیادہ کیسزز میں مصالحت کروانے پر DRC کے ممبران کو شاباش دیتے ہوئے ان کی کارکردگی کو سراہا.DRC ممبران نے سالانہ کارکردگی رپورٹ بھی اجلاس میں پیش کی جسکے مطابق سال 2022 میں کل 324 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 150 درخواستوں پر خوش اسلوبی سے فیصلے کئے گئے۔
جبکہ 83 درخواستیں فائل کیں گئیں اور موجود سال میں جنوری کے ماہ میں 6 درخواستوں پر فیصلے ہوے جبکہ ڈی ایف سی اہلکاروں کو ہدائیت کی جائے کہ وہ DRC میں آنے والے سائلین کی درخواستوں پر فریقین سے تعمیل کروانے میں مدد فراہم کریں ڈی ایس پی بالاکوٹ نے جملہ مسائل کے حل کی یقین دھانی کرائی اور DRC بالاکوٹ کی اعلیٰ کارکردگی پر مبارکباد پیش کی۔