ایبٹ آباد ۔ آٹے کے نرخوں میں اضافے، زخیرہ اندوزی اور سرکاری آٹے کی مقررہ نرخوں سے زائد پر فروخت کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی کاروائیاں جاری۔فلورملز سے آٹے کی ڈیلرز کو فراہمی، گندم ، ریکارڈ کا معائنہ اور قیمتوں کے کنٹرول کے لیے ضلعی انتظامیہ کی کاروائی۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آٹے کی قیمتوں میں اضافے، زخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ اسی سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سےایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حویلیاں لبنی اقبال نے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر حویلیاں کے ہمراہ حویلیاں، کھوکھر میرا فلور ملز میں سرکاری آٹے کی ڈیلرز کو فراہمی، گندم کی پسائی، سرکاری آٹے کی کوالٹی اور ریکارڈ کا معائنہ کیا۔
انہوں نے ملز مالکان کو ریکارڈ مرتب رکھنے اور تمام ڈیلرز کو رسیدیں مہیا کرنے کی ہدایت کی تا کہ آٹے کی قیمتوں میں اضافےپر کاروائی اور عام آدمی تک آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سرکاری آٹے کی فروخت کی مانیٹرنگ جاری ہے۔