22

انسداد پولیو مہم سخت سکیورٹی حصار میں جاری

ہریپور . موجودہ حالات کے پیش نظر تمام افسران اور جوان الرٹ رہ کر ڈیوٹی سرانجام دیں تاکہ پولیو مہم پرامن طریقے سے اختتام پزیر ہو سکے ۔ڈی پی او ہری پور۔افغان کیمپ ہری پور اور غازی میں پرامن انسداد پولیو مہم سخت سکیورٹی حصار میں جاری۔پولیو ٹیموں کے ساتھ 200 سے زائد پولیس افسران و جوان سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔

ضلع ہری پور میں انسداد پولیو مہم 13 فروری سے 17 فروری تک جاری رہے گی۔ ہری پور پولیس پولیو کے خاتمے کے لئے حکومتی اقدامات پر عمل پیرا ہے۔ڈی پی او ہری پور کی ہدایت پر ہری پور پولیس کی جانب سے پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات میں جاری۔ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں اور سنپ چیکنگ کا عمل جاری ہے ۔

سپروائزری افسران نے پولیو ٹیموں کی سکیورٹی پر تعینات افسران اور جوانوں کو چیک کیا ۔موجودہ سکیورٹی حالات کے پیش نظر ہدایت دیں کہ جیکٹ ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں۔ڈی پی او ہری پور نے تمام سرکل افسران اور ایس ایچ اوز کو ہدایت کی ہے کہ موجودہ حالات کے پیش نظر تمام پولیو ٹیموں کے ساتھ تعینات افسران اور جوان الرٹ ہو کر ڈیوٹی سر انجام دیں تاکہ پر امن طریقے سے پولیو مہم اختتام پذیر ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں