ایبٹ آباد ۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت سروس ڈیلیوری سینٹر حویلیاں کی زیرتعمیر بلڈنگ کا معائنہ کر رہے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت نے تحصیل حویلیاں کا تفصیلی دورہ کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سروس ڈیلیوری سینٹر ایبٹ آباد سجاد خان نے زیر تعمیرسروس ڈیلیوری سینٹر حویلیاں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے سروس ڈیلیوری سینٹر کی تعمیر کا جائزہ لیا اور شہریوں کے لیے سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔
تحصیل حویلیاں کے لیے کمپیوٹرائزیشن آف لینڈ ریکارڈ کا کام جاری ہے جس کے مکمل ہوتے ہی سروس ڈیلیوری سینٹر کو شہریوں کے لیے فعال کر دیا جائے گا۔ اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حویلیاں لبنی اقبال بھی انکے ہمراہ موجود رہیں۔