22

سیاست دان ووٹوں کے حصول کیلئے لوگوں کو حسین خواب دیکھاتے ہیں

ہریپور . ہریپور میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے معروف سیاسی و سماجی شخصیت۔فخر تناول اور امیدوار براۓ تحصیل پریزائڈنگ آفیسر ہریپور رشید خان تنولی نے کہا کہ ایک وقت تھا جب سیاست دان ووٹوں کے حصول کیلئے لوگوں کو حسین خواب دیکھاتے تھے ۔

انھیں جھوٹی تسلیاں دیتے اور بڑے بڑے دعوے کر کے اپنا الو سیدھا کرتے تھے ۔لیکن ترقی کے موجودہ دور میں عوام با شعور ہیں ۔عوام اپنے حقوق سے بخوبی آگاہ ہیں ۔ رشید خان تنولی نے کہا کہ عوام جانتے ہیں کے کون ان سے مخلص ہے اور کون انھیں زبانی باتوں سے بہلا رہا ہے ۔عوام سچے اور کھرے کی بخوبی پہچان رکھتے ہیں ۔

رشید خان تنولی نے کہا کہ میں نے ھمیشہ خود کو عوام کا خادم سمجھا ہے ۔اور سچی عوامی خدمت کو ہی اپنی زندگی کا مقصد بنایا ہے ۔یہی وجہ ہے کہ عوام نے ھمیشہ مجھ سے محبت کی ہے اور مجھے ھمیشہ عزت بخشی ہے ۔

رشید خان تنولی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے جب بھی تحصیل پریزائڈنگ آفیسر کے انتخاب کا اعلان کیا انشاءاللہ عوام کی محبت ۔خلوص ۔تعاون اور دعاؤں سے بھرپور کامیابی حاصل کر کے عوامی ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری رکھوں گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں