مانسہرہ(شعیب تنولی) ھندو کیمونٹی کے زیر اھتمام مانسہرہ شیوراتری ٹیمپل میں تین روزہ شیوراتری تہوار منایا جائے گا سترہ سے انیس فروی تک جاری رھنے والے تہوار میں اندرون ملک اور بیرون ملک سے ھندو کیمونٹی سے تعلق رکھنے والے یاتری شرکت کریں گے۔
جس کے لیئے انتظامیہ نے حفاظتی انتظامات مکمل کرلیئے ھیں شیوراتری کا تہوار ھندووں کے مطابق بھگوان شیوشنکر کی شادی کا دن ھے جوکہ مانسہرہ سمیت پوری دنیا میں ھندو برادری عقیدت و احترام سے مناتے ھیں.