مانسہرہ(شعیب تنولی) مانسہرہ میں قبضہ مافیا بے لگام ہو گیا، دن دیہاڑے سادہ لوح افراد کی زمینوں پر قبضہ ہونے لگا طالبان سٹائیل میں گولی روقہ بھیجنا اور زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف سابق تحصیل ناظم خرم خان سواتی کا جہاد کا اعلان۔
اس سلسلہ میں گزشتہ روز پریس کلب مانسہرہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق تحصیل ناظم خرم خان سواتی نے بتایا کہ گل نواز ولد عمر خطاب کی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش دوبار ناجائز قبضہ کرنے کے خلاف علاقہ مکینوں نے قبضہ مافیا کی تعمر اکھاڑ پھینکی۔
پولیس کا کاروائی کرنے کے بجائے قبضہ مافیا کو کھلی چھوٹ دے دی جس پر ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت سابق قبضہ مافیا سے زمین کا قبضہ واگزار کرایا خرم خان سواتی نے کہا کہ مظوم کی حمایت اور جمعہ کے روز مرکزی جامع مسجد میں گرینڈ مشاورت کے بعد عملی اقدام اٹھائے جائیں گے انکے ہمراہ مظلوم زمین مالک گل نواز خان نے پریس کلب مانسہرہ میں پریس کانفرنس کرتے ھوئے بتایا کہ اس کی زمین واقع بیدرہ روڈ پر قبضہ مافیا نے زمین کے کاغذات خرید کر ھماری زمین میں گھسنے کی کوشش کی۔
جبکہ ھماری زمین بھی موقع پر پوری نہیں اور زمین فروخت کرنے والے کے پاس زمین موقع پر نہیں اس نے قبضہ مافیا کو صرف کاغذات فروخت کئے اور جگہ کی پیمائیش وغیرہ کی ھی نہیں نا ھی موقع پر زمین ان کے پاس ھے انہوں نے آئی جی کے پی کے ڈی آئی جی ھزارہ اور ڈی پی او مانسہرہ سے اپیل کرتے ھوئے کہاکہ مجھے اور میرے خاندان کو اگرکسی بھی قسم کا جانی مالی نقصان ھونے کی صورت میں قبضہ گروپ کے جملہ اراکین و میری پھوپھی کا بیٹا ذمہ دار ھوگا ۔
گل نواز نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل مجھے ایک ھاتھ سے لکھی تحریر اور گولی کسی نے بھجی تھی جسکی اطلاع میں نے پولیس کو دی تھی ڈی پی او کے کہنے پر پولیس نے مجھے مشورہ دیا کہ گھر کے ارد گرد ویڈیو کیمرے لگا دیں اور اپنی ذمہ داری پوری نہیں کہ اور اب یہ لوگ میری زمین پر قبضہ کرنے کے در پہ ہمیں انصاف فراھم کیا جائے۔