بٹگرام ۔ ڈپٹی کمشنر بٹگرام محمد عرفان اللہ محسود کا کمیٹی ممبران کے ہمراہ سب جیل بٹگرام کا دورہ، قیدیوں کی مختلف بیرکس کا معائنہ کیا اور جیل میں قیدیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔
دورے کے موقع پر کمیٹی ممبران اور جیل سپرنٹنڈنٹ بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے جیل میں نو عمربچوں کی وارڈز، میڈیکل سہولیات،خواتین وارڈز اور قیدیوں کی مختلف بیرکس کا معائنہ کیا اور بیرکس میں قیدیوں کیلئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا اور جیل میں قیدیوں کو فراہم کی جانے والے کھانے کے معیار کو بھی چیک کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے جیل انتظامیہ کو ہدایت کی کہ قیدیوں کی بیرکس اور واش روم میں صفائی ستھرائی کے نظام اور قیدیوں کے کھانے کے معیار کو مزید بہتر کیا جائے۔
ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ قیدیوں کے ساتھ اچھا برتاﺅ ہمارا اخلاقی فرض ہے اور نفرت انسان سے نہیں جرم سے کی جاتی ہے۔
اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر نے جیل میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا، قیدیوں کے مسائل بھی سنے اور ان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو اپنی سزا مکمل ہونے کے بعد نیک سیرت بن کر رہنا ہے اور زندگی میں کبھی دوبارہ گناہ یا جرم کرنے کا سوچنا بھی نہیں ہے۔