36

انسداد پولیو مہم افغان کیمپس

ہریپور ۔ ںںمؤثر سیکورٹی انتظامات میں انسداد پولیو مہم افغان کیمپس میں دوسرے روز بھی جاری ۔
ڈی پی او ہری پور نے ہمراہ ڈپٹی کمشنر ہری پور کے پولیو ٹیموں کی سکیورٹی چیکنگ کے حوالے سے مختلف BHUs کا دورہ ۔
ڈی پی او ہری پور نے ہمراہ ڈپٹی کمشنر ہری پور کے افغان کیمپس میں جاری پولیو مہم کے دوسرے روز ٹیموں کے ساتھ سکیورٹی ڈیوٹی اور مختلف ناکہ بندی پوائنٹس کو چیک کیا ۔اس موقع پر ایس ڈی پی او سرکل صدر افتخار احمد سواتی بھی ہمراہ تھے ۔ڈی پی او ہری پور نے ہمراہ ڈپٹی کمشنر ہری پور کے پانچ سے کم عمر بچے کو پولیو کے قطرے بھی پلائے ۔

ڈی پی او ہری پور نے پولیو ٹیموں کے ساتھ سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات افسران اور جوانوں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر پولیو ٹیموں کے ساتھ الرٹ اور چوکس رہ کر ڈیوٹی کریں ۔پولیو ٹیموں کے ساتھ ساتھ اپنی حفاظت کے لیے بھی جیکٹ ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں ۔انسداد پولیو مہم کے اختتام تک اپنی ڈیوٹی پر موجود رہیں تاکہ پرامن طریقے سے اختتام پزیر ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں