مانسہرہ. تھانہ سٹی اراضی تنازعہ کیس سے حاجی ابرار حسین تنولی کا کوئی تعلق نہیں سیاسی مخالفین کی ایماء پر تھانہ سٹی پولیس نے جانبدارانہ کاروائی کرتے ہوۓ ہم پر بوگس مقدمات کا اندراج کیا سیاست سے ہٹ کر کاروبار کرنا ہمارا حق ہے مظوم کے ساتھ کھڑے ہونے کی سزا دی جارہی ہے ظالم کے خلاف اور مظلوم کے ساتھ مرتے دم تک رہیں گے سابق امیدوار تحصیل چیئرمین عمیر عاشق تنولی.
ڈسٹرکٹ جیل مانسہرہ میں ضمیر کے قیدی مظلوم کی آواز اٹھانے پر قید و بند کی صعوبتیں اٹھانے والے سابق امیدوار تحصیل چیئرمین عمیر عاشق تنولی نے ملاقات کے لئے آٸے نمائندہ وفد کے ذریعے بیان و پیغام دیتے ہوئے کہا کہ چند روز قبل تھانہ سٹی کی حدود دارا کے پاس واقع اراضی جو کہ شیراز خان بٹگرامی نے ہمارے ذریعے مالک اراضی محمد وقاص سے خریدی تھی.
جس پر مختیار شاہ قبضہ مافیا نے تھانہ سٹی پولیس کے ذریعے لاکھوں روپے کی مبینہ رشوت کے عوض تھانہ سٹی پولیس کی موجودگی میں موقع پر تعمیرات کی کوشش کی جس پر ہم نے مقامی معززعدالت سے سٹے لے لیا جس پر قبضہ مافیا مختیار شاہ کی ایماء پر تھانہ سٹی پولیس نے جانبدارانہ کردار ادا کرتے ہوئے ہم پر تشدد کیا اور تھانہ سٹی میں مبینہ بوگس مقدمات کا اندراج کر کے ہمیں پابند سلاسل کر دیا .
عمیر عاشق تنولی نے کہا کہ اس تمام واقعہ سے سابق صوبائی وزیر حاجی ابرار حسین تنولی کا کوئی واسطہ تعلق نہیں لیکن کچھ نہ اہل سیاست دانوں کی جانب سے حاجی ابرار حسین تنولی کو کیس میں جانبداری کی افواہیں پھیلاٸی گئی جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں حاجی ابرار حسین تنولی نے ہمیشہ مظلوم کا ساتھ دیا اور ہمیں بھی یہی درس دیا ہے. سیاست کے ساتھ کاروبار کرنا ہمارا بنیادی و آئینی حق ہے جن نااہل سیاستدانوں کو ہماری عوامی خدمات سے تکلیف ہوتی ہے تو ہوتی رہے.
ایسے شعبدہ بازوں کو عوام جان چکے ہیں اور حاجی ابرار حسین کے شانہ بشانہ مظلوم کے ساتھ اور ظالم کے خلاف ہمارا جہاد جاری رہے گا معزز عدلیہ سے بھرپور انصاف کی توقع ہے اور مطالبہ کرتے ہیں کہ مذکورہ واقعہ کی غیر جانبدارانہ انکوائری کروا کر اس میں ملوث لینڈ مافیا مختیار شاہ اور تھانہ سٹی کے ملوث اہلکاروں کے خلاف محکمانہ و قانونی کاروائی عمل میں لا کر ہمیں انصاف اور قانونی تحفظ فراہم کیا جائے.