45

داتہ سٹاپ تا شنکیاری این ایچ اے روڈ کا تعمیراتی کام

مانسہرہ. داتہ سٹاپ تا شنکیاری این ایچ اے روڈ کا تعمیراتی کام نامعلوم وجوہات کی بنا پر رک گیا ٹھیکیدار ٹیم سمیت گدھے کے سر سے سینگ کی طرح غائب باوثوق ذرائع کے مطابق داتہ سٹاپ ٹو شنکیاری میں کےکےایچ روڈ کا چند روز قبل شروع ہونے والا تعمیراتی کام میٹیریل ڈالنے کے بعد اچانک بند ہو گیا ہے اور روڈ پر ڈالی گٸی بجری وغیرہ پختگی نہ ہونے کی وجہ سے بکھر کر ضائع ہو رہی ہے جس سے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا جا رہا ہے .

عوامی و سماجی حلقوں نے محکمہ این ایچ اے کے ذمہ داران ارباب اختیار سے اس حوالے سے مذکورہ ٹھیکیدار کو فوری طلب کر کے غیر جانبدارانہ انکوائری اور فوری روڈ کی تعمیر کا کام شروع کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں