27

سکول لیڈرز ایسوسی ایشن ضلع مانسہرہ کا پہلا باقاعدہ اجلاس

مانسہرہ(شعیب تنولی)ملک بلال کی زیر صدارت سکول لیڈرز ایسوسی ایشن مانسہرہ کا پہلا اجلاس۔سکول لیڈرز ایسوسی ایشن ضلع مانسہرہ کا پہلا باقاعدہ اجلاس ملک بلال کی زیر صدارت ہوا۔جو ڈھائی گھنٹے تک جاری رہا۔

اجلاس میں سکول لیڈرز کو درپیش مختلف ایشوز اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔اجلاس میں سکول لیڈرز کے حوالے سے پھیلائی گئی جھوٹی اور من گھڑت خبروں کی تردید اور مذمت کی گئی۔

صدر سکول لیڈرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ پرائمری سکول کے اساتذہ ہمارے بھائی ہیں۔ ہم ان کے ساتھ مل کر بچوں کے مستقبل کے لیئے کام کریں گئے۔ تمام سکول لیڈرز اپنی کمیونٹی کو ساتھ لے کر چلیں۔بچوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ جو بچے سکولوں سے باہر ہیں ذیادہ سے ذیادہ تعداد میں انہیں سکولوں میں داخل کروائیں۔

معیار تعلیم بلند کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ سکول لیڈرز تعلیمی میدان میں اپنی محنت اور بھرپور لگن کے ساتھ انقلاب لائیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں