مانسہرہ(شعیب تنولی) اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ قراۃ العین کے ہمراہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر انڈسٹریز اینڈ کنزیومر پروٹیکشن مانسہرہ سردار ثناءالرحمان نے پڑھنہ میں واقع کرش پلانٹ کا اچانک دورہ کیا اور عوام کی جانب سے شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے پلانٹ کو فی الفور اس جگہ سے منتقل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔
اور قانون کی عمل داری کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ محکموں سے تمام ضروری NOC حاصل کرنے کے احکامات جاری کیے علاؤہ ازیں پھلڑہ بازار کی چیکنگ کی گئی اور بازار میں غیر معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے کلینکس سیل کر دیے اور بھاری جرمانے عائد کیے کاسمیٹکس اور کریانہ اسٹور پر ایکسپائر اور غیر معیاری اشیا فروخت کرنے والوں کی خلاف بھی کاروائی کی گئی ۔