مانسہرہ ۔ ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے 12ویں کانووکیشن میں ایک ہزارسے زائد طلبہ نے ڈگریاں جبکہ 100 سے زائد طلباوطالبات نےگولڈ میڈل حاصل کرلئے،تقریب کے مہمان خصوصی گورنر خیبر پختون خواہ حاجی غلام علی تھے.
ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے 12ویں کانووکیشن کے موقع پر یونیورسٹی کے32تعلیمی و تحقیقی شعبوں کے 2017سے 2021 تک کے فارغ الحصیل ایک ہزار سے زائد طلباء و طالبات اور سکالرز میں گورنر خیبر پختون خواہ حاجی غلام علی نے ڈگریاں اورنمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے گریجویٹس میں گولڈ میڈل تقسیم کئے ۔
اس موقع پرکئی طلباکی درخواست پر گورنر نے گولڈ میڈل انکے والدین کے گلے میں پہناکر انہیں داد تحسین پیش کی۔اپنی کامیابی پر مسرورگولڈ میڈل حاصل کرنے والے طلبہ نے اپنےعلم اور مہارت سے وطن کانام بلند کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
نویداحمد گولڈمیڈلسٹ کا کہنا تھا کہ میرے ابو نے بہت زیادہ محنت کی ہے میرے لئے اورانکی محنت کیوجہ سے میں نے یہ گولڈمیڈل اچیوکرلیا۔
سارہ گولڈ میڈلسٹ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہم بائیوٹیکنالوجی اور جینیٹک انجنیئرنگ کولے کے اسی فیلڈ سے پاکستان کانام روشن کرینگے۔
اسی طرح نورالعین گولڈ میڈلسٹ کا کہنا تھا کہ ہم لوگ چاہتے ہیں کہ ہم فیوچر میں اس پر کام کریں،جوڈرابیکس ہیں ان پر کام کریں اور فردرویکسینیشن وغیرہ بناسکیں۔
ہزارہ یونیورسٹی کے 12ویں کانووکیشن میں دوردرازسے تشریف لانیوالے والدین اپنے بچوں کی کامیابی پربے حد خوش نظر آئے۔