48

ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب خان کا دورہ اپرکوہستان

اپر کوہستان ۔ ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب خان کا دورہ اپرکوہستان، پولیس دربار سے خطاب ۔ اپر کوہستان میں ترقیاتی منصوبوں کی سیکیورٹی پر مامور پولیس افسران و جوان ہمہ وقت چاک و چوبند رہتے ہوئے ڈیوٹی سرانجام دیں،طاہر ایوب خان

ڈی آئی جی ہزارہ کا کہنا تھا کہ اپر کوہستان جیسے مشکل ترین علاقہ میں فراءض منصبی کی ادائیگی پر آپ سب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ،
معمولی غلطی کوتاہی قابل معافی ہے ،کسی کیساتھ ظلم و زیادتی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ طاہر ایوب خان کا اپر کوہستان کا دورہ ۔ پولیس لائن اپر کوہستان پہنچے پر کوہستان پولیس کے چاک و چوبند دستے نے ڈی آئی جی ہزارہ ہو سلامی پیش کی بچوں نے پھولوں کا گلدستہ پیش کرکے ڈی آئی جی ہزارہ کا استقبال کیا ۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے یادگار شہداء پولیس اپر کوہستان پر حاضری دی شہداء کے درجات بلندی کیلئے فاتحہ خوانی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ۔

بعد ازاں ڈی آئی جی ہزارہ نے پولیس دربار میں شرکت کی، ڈی پی او اپر کوہستان طاہر اقبال خان نے ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب خان کو اپر کوہستان پولیس کی جانب سے ظہرانہ پیش کیا ۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے پولیس دربار میں شریک پولیس افسران و جوانوں کے مسائل سنے اور انہیں فوری حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔

پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوہستان مشکل ترین علاقہ ہے آپ جس طرح یہاں فراءض منصبی ادا کرتے ہیں اس پر میں آپ سب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں آئندہ بھی آپ اسی طرح اپنے فراءض منصبی کی ادائیگی کو جاری رکھیں ۔ اپر کوہستان میں بڑے ترقیاتی منصوبے جاری ہیں اس لیے یہ ضلع انتہائی اہمیت کا حامل ہے ترقیاتی منصوبوں کی سیکیورٹی پر مامور پولیس افسران و جوان ہمہ وقت چاک و چوبند رہتے ہوئے ڈیوٹی سرانجام دیں تاکہ ہمارا ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو ۔

چند دن پہلے ٹریفک حادثہ میں اپر کوہستان پولیس نے جس جذبہ و فرض شناسی سے لوگوں کو ریسکیو کیا وہ قابل تحسین ہے جس پر میں سب کو مبارکباد پیش کرتا ہو ۔ محنت اور لگن سے اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں انسان سے معمولی غلطی کوتاہی سرزد ہوجاتی ہے جو قابل معافی ہے لیکن کسی کیساتھ ظلم و زیادتی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔

آپ سب میرے بچوں کی جگہ ہیں آپکو دوران ڈیوٹی سہولیات فراہمی اورپیشہ ورانہ مسائل کا حل میری اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ آپ اپنے مسائلبتانے کیلئے منعقدہ اردلی روم میں پیش ہو کر مجھے آگاہ کرسکتے ہیں ۔ دربار کے اختتام پر ڈی آئی جی ہزارہ نے بہترین کارکردگی پر پولیس افسران و جوانوں میں تعریفی سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں