27

ڈی پی او ہری پور کی زیر صدارت ماہانہ کرائم میٹنگ کا انعقاد

ہریپور ۔ ڈی پی او ہری پور کی زیر صدارت ماہانہ کرائم میٹنگ کا انعقاد ۔ڈی پی او ہری پور کی زیر صدارت ماہانہ کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا۔ میٹنگ میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد سلیمان خان ،سرکل ایس ڈی پی اوز ایس ایچ اوز شعبہ تفتیش ،انچارج ٹریفک وارڈن اور ہیڈاف برانچز نے شرکت کی۔میٹنگ کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا ۔

ڈی پی او ہری پور افسران پولیس سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ بحیثیت پولیس فورس ضلع بھر سے جرائم کے خاتمے کے لئے افسران پولیس ٹیم ورک کے طور پر کام کریں۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ اور پرامن فضا کو برقرار رکھنا ہم سب کے فرائض کا حصہ ہے۔ عوامی شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنائیں۔

سرکل افسران اپنے سرکل میں جرائم میں ملوث ملزمان و مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاریوں کے لئے ہنگامی بنیادوں پر آپریشنز کا انعقاد کریں اور تمام کاروائیوں کی بذات خود نگرانی کریں۔ تاکہ جرائم کی شرح میں واضع کمی لائی جا سکے۔ منشیات فروشوں، سود خوروں، قبضہ مافیا اور دیگر اخلاقی جرائم میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے تحت سخت ایکشن لیں۔

اپنے تھانہ کی حدود مشکوک افراد پر کہٹری نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے غیرقانونی طور پر رہائش پذیر کرایہ داران، اہم مقامات کی ناقص سیکورٹی انتظامات اور لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزیوں پر قانون کاروائیاں کریں. گشتوں، سنیپ چیکنگ و سرچ آپریشن کو مزید فعال بنائیں. عوام مسائل کے حل کے لئے حدود سرکل و تھانہ میںو کھلی کچہریوں کا انعقاد کریں.

ہوائی فائرنگ کے ے ساتھ اچھے اخلاق و رویے سے پیش آئیں.موجودہ حالات کے پیش نظر تمام پولیس افسر اور جوان اپنی حفاظت کے لیے بلٹ پروف جیکٹ ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں ۔ڈیوٹی الرٹ ہو کر کریں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقع رونما ہونے سے بچا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں