مانسہرہ. کنگ عبداللہ ھسپتال میں سکیورٹی گارڈز نے تنخوائیں نہ ملنے پر احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں انہوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ ھمیں ھمارا حق دیا جائے سکیورٹی گارڈز کا کہنا تھا کہ تنخواؤں کی عدم فرائمی کی وجہ سے رات کو ھمارے بچے بھوکے سورھے ھیں.
ھمیں جلد از جلد تنخوائیں نہ دی گئی تو ھم سب بڑا احتجاج کرنے پر مجبور ھوئے گئے،متاثرہ سکیورٹی گارڈز کا موقف تفصیلات کے مطابق گزشتہ منگل کے روز کنگ عبداللہ ٹیچنگ ھسپتال میں جی ایس ایس کمپنی کی جانب سے کنٹریکٹ پر بھرتی چالیس متاثرہ سکیورٹی گارڈوں نے سکیورٹی کمپنی کے خلاف اجتجاجی مظاہرہ کیا.
جس کے دوران متاثرہ سکیورٹی گارڈز نے کہاکہ ھمیں کنگ عبداللہ ھسپتال میں چھ ماہ سے سکیورٹی کمپنی جی ایس ایس کی جانب سے اپنی تنخوائیں نہیں مل سکی ھیں جس کی وجہ سے نہ صرف ھمارے گھروں میں راشن ختم ھوچکا ھے بلکہ راتوں کو ھمارے بچے بھوکے سوتے ھیں.
انہوں نے کہا کہ چھ ماہ سے گھروں کے کرائے بجلی،گیس کے بقایا بل و دیگر اخراجات جو کہ ھ۔ لوگوں سے آدھار مانگ کر گزرا کرتے تھے اب تو ھمارے سروں پر قرضوں کا بوجھ بھی مزید بڑھ چکا ھے تمام سکیورٹی گارڈز نے اعلی احکام سے ایک مرتبہ پھر شنوائی کا پرزور مطالبہ کیا ھے.