25

ایم ایس او مانسہرہ کے زیر اہتمام فضلاء سیمینار

مانسھرہ ۔ ایم ایس او مانسہرہ کے زیر اہتمام فضلاء سیمینار آج منعقد ہو گا۔ اس سلسلے میں دعوتوں اور تیاریوں کا سلسلہ مکمل کرلیا گیا ہے۔ احمد مجتبی تفصیلات کے مطابق مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام آج دن 1 بجے فضلاء سیمینار کا انعقاد کیا جا رہا ہے.

ایم ایس او باہمت صالح اورنظریاتی افراد فراہم کرنے میں کوشاں ہے۔ملک کے مختلف تعلیمی اداروں سے فارغ ہونے والے طلباء کے اعزاز میں ایم ایس او مانسہرہ فضلاء سیمینار منعقد کر رہی ہے، ان خیالات کا اظہار ایم ایس او مانسہرہ کے زمہ داران احمد مجتبی محمد سعد علی المرتضی نے میڈیا کو جاری بیان میں کیا۔ ایم ایس او تمام طلباء کرام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایس او چاہتی ہے کہ یہ نوجوان ملک و ملت کی صحیع معنوں میں خدمت کریں۔

ایم ایس او ملا و مسٹر کی طبقاتی تفریق کا خاتمہ چاہتی ہے۔ ایم ایس او اسی حوالے سے مانسہرہ مدارس کالجز اور یونیورسٹیز سے تعلیم مکمل کرنے والے طلباء کرام کے اعزاز میں مقامی ہوٹل مون ہوٹل چنار روڈ لاری اڈا مانسہرہ میں منعقد کر رہی ہے. جس میں ایم ایس او کے صوبائی و مرکزی قائدین کے علاوہ پروفیسرز وکلاء ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں