27

بھاشا ڈیم پراجیکٹ کی سیکیورٹی اقدامات مذید سخت اور موثر بنانے کی ہدایت

اپر کوہستان ۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا اختر حیات خان نے متعلقہ اعلیٰ پولیس حکام کو زیر تعمیر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کی سیکیورٹی اقدامات مذید سخت اور موثر بنانے کی ہدایت کی ہے۔

یہ ہدایات دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ سائٹ کے دورے کے موقع پر جاری کی گئیں۔ آئی جی پی نے پراجیکٹ پر کام کرنے والے چائینیز اور غیر ملکی ماہرین کی نقل و حمل کے دوران SOP پر سختی سے عمل درآمد پربھی زور دیا۔

آئی جی پی نے ریجنل پولیس آفیسر ہزارہ کو ہدایت کی کہ وہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو بروئے کار لاتے ہوئے پراجیکٹ پر کام کرنے والے چائینز انجینئروں کی حفاظت اور ان کے بیس کیمپ تک رسائی کے راستوں کے لئے سیکیورٹی کے اقدامات کو مذید بہتر بنائیں۔ آئی جی پی نے پراجیکٹ ایریا میں جامع اور مربوط سیکیورٹی پلان پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی بھی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں