مانسہرہ ۔ صوبائی حکومت کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ مانسہرہ نے ترکی اور شام میں آنے والے زلزلے کے پیش نظر عطیات جمع کرنے کے لیے کیمپ سائٹس قائم کیں۔
تمام تحصیلوں میں مختلف مقامات پر کیمپ سائٹس قائم کی گئی ہیں۔ کیمپ سائٹس کے قیام کا مقصد عطیات جمع کرکے ترکی اور شامی بھائیوں کی اس مشکل صورتحال میں مدد کرنا ہے۔
تمام عوام سے گزارش ہے کہ استطاعت کے مطابق عطیات دے کر زلزلہ متاثرین کے ساتھ تعاون کریں۔
آپ عطیات کے لیے درج ذیل اشیاء جمع کر سکتے ہیں۔
1. کمبل
2. کپڑے
3. جوتے
4. پیسے
آئیے مل کر عطیات میں حصہ لیں اور اس مشکل وقت میں اپنے مسلمان بھائیوں کی مدد کریں۔
