28

جامعۃ المحصنات مانسہرہ میں 13ویں تکمیلِ بخاری کا انعقاد

مانسہرہ۔ جامعۃ المحصنات مانسہرہ میں 13ویں تکمیلِ بخاری کا انعقاد کیاگیا جس میں نگران و پرنسپل جامعہ کے علاوہ اسکول پرنسپل ،نگرانات دینی مدارس، طالبات عالمیہ ثانی کی ماؤں نے شرکت کی ۔

پروگرام کے آغاز میں تلاوت و نعت کے بعد مولانا سعید نے جامع اور موثر انداز میں بخاری شریف کے جامع خلاصہ کے ساتھ تکمیل کروائی بعد ازاں عالمیہ ثانی کی طالبات کے ماؤں نے اپنے تاثرات پیش کئے انھوں نے اساتذہ اور نگران جامعہ کی محنتوں کو سراہا۔ پروگرام میں خصوصی خطاب طارق شیرازی صاحب نے کیا جس کے بعد طالبات عالمیہ ثانی کی ردا پوشی کی گئی۔

پروگرام کے آخر میں نگران جامعۃ المحصنات مانسہرہ نے مہمان خصوصی اور طالبات کی ماؤں کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ اللّٰه کا احسان ہے کہ اشرف المخلوقات کا درجہ دے کر ہمیں علم الٰہی کا فہم عطا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں