23

سرکاری سستے آٹے کی تیاری اور عوام کو فوری ترسیل مراحل کے حوالے سے سخت احکامات جاری

مانسہرہ . سرکاری سستے آٹے کی تیاری اور عوام کو فوری ترسیل مراحل کے حوالے سے سخت احکامات جاری. ڈی ایف سی کی نگرانی میں آٹا تیاری مراحل اور سپلائ کا سلسلہ جاری. گزشتہ روز ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر تورغر عامر خالدخان نے تھاکوٹ فلور ملز ضلع شانگلہ اور بعد ازاں تناول فلور ملز کا اچانک وزٹ کیا.

سرکاری آٹا ڈیلرز کو جاری کردہ سرکاری آٹا ریکارڈ، معیار اور وزن تفصیلی چیک کیا اور تسلی بخش قرار دیا. اور محکمہ فوڈ صوبائ سیکرٹری عابد وزیر خان، ڈائریکٹر فوڈ یاسر حسن اور ڈپٹی کمشنر تورغر انور زیب خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں عوام کو سستے سرکاری آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کے لئیے تمما تر وسائل بروئے کار لانے کی ہدایات جاری کی.

ڈی ایف سی تورغر عامر خالدخان نے اپنی نگرانی میں تلی پولیس چیک پوسٹ پوائنٹ سے تورغر دور دراز کے علاقوں تحصیل کنڈر، تلی، ٹیگرام، کارون،دارو، کند سمیت پہاڑی علاقوں کے لئے سرکاری سستے آٹے کی سپلائ بھجوائ. جس پر اہلیان تورغر نے محکمہ فوڈ کے جملہ ذمہ داران کو خراج تحسین پیش کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں