21

ضلع بھر کے تمام سٹیشنوں کو ہائی الرٹ رکھیں۔محمد عارف

ایبٹ آباد ۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد عارف خٹک کی سربراہی میں ضلعی آفس میں میٹنگ۔
ایمرجنسی آفیسر فہد علی مسعود اور سپریڈنٹ عامر بشر موجود ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر ایبٹ آباد محمد عارف خٹک ایمرجنسی آفیسر فہد علی مسعود کو ہدایات جاری کیں کہ ضلع بھر کے تمام سٹیشنوں کو ہائی الرٹ رکھیں اور ایبٹ آباد کی عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو 1122 کے تمام سٹیشنز میں ایمبو لینسز ،
فائر ویکل اور ریسکیو ویکل ہر قسم کی ایمر جنسی سے نمٹنے کے لیے 24گھنٹے اسی عزم کے ساتھ عوام کی خدمت جاری رکھیں اور ہر قسم ایمرجنسی کی صورت میں تمام تر وسائل کو بروئے کار لائے جائیں۔

سپریڈنٹ عامر بشر کو ہدایات جاری کی کے ریسکیو ایبٹ آباد کے اسٹیشن شیروان ، قلندر آباد کی زمین کے مسائل جلد از جلد حل کیئے جائیں اور تحصیل حویلیاں کی نوتعمیر ریسکیو بلڈنگ کی جلد از جلد اوپننگ کے حوالے سے اقدامات کیئے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں