مانسہرہ ۔ اسحاق ڈار کے منی بجٹ کے بعد مانسہرہ میں بڑے پیمانے پر زخیرہ اندوزی ،محکمہ خوراک کا ایکشن مقدمات درج کر لیئے گئے۔
محکمہ خوراک ضلع مانسہرہ کو ذخیرہ اندوزی کی عوامی شکایت موصول ہوئی جس کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مانسہرہ سید عظمی شاہ صاحبہ کی خصوصی ہدایت پر فوڈ انسپکٹر معظم علی نے تحصیل بفہ پکھل کے دور دراز علاقوں جبوڑی منڈہ گوچہ جبڑ گلی کے مقام پر آٹا ڈیلر کے حلاف کاروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں آٹا زحیرہ کیا ھوا برآمد کرلیاگیا ھے اور اس ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف تھانہ شکیناری میں ایف آئی آر درج کروا دی ھے جس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اٹا زحیرا اندوز کرنے والےدوکاندار کا سرکاری آٹا کا کوٹہ بھی منسوخ کیا گیا ھے اور اس کے علاوہ جبوڑی بازار کی بھی چیکنگ کی گئی دوکان داروں کو چیک کیا گیا ھے جرم کے مرتکب پانے والے دوکان داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے ۔اور اس موقع پر فوڈ کنٹرولر سیدہ عظمی شاہ صاحبہ کا کہنا تھا کہ آئندہ کسی بھی آٹا ڈیلر کو آٹا ذخیرہ اندوزی کرنے اور اٹا منگے داموں فروحت کرنے کی اجازت نہیں ھو گی اگر کوئی ملوث پایا گیا تو اس کو جیل بھیجا جائے گا۔