23

مانسہرہ کنگ عبداللہ ھسپتال کا ترقی سے تنزلی کا سفر تیزی سے جاری

مانسہرہ. مانسہرہ کنگ عبداللہ ھسپتال کا ترقی سے تنزلی کا سفر تیزی سے جاری کنٹریکٹ پر بھرتی درجنوں سیکیورٹی گارڈز کوچھ ماہ ڈیوٹی کروا کر بغیر تنخواہ فارغ کردیا،ایچ ایم سی کی ناقص کارکردگی اور جانب دارانہ مفاد پرست رویہ بےنقاب ھوگیا، فارغ ہونے والے سیکورٹی گارڈز کے گھروں میں نوبت فاقوں تک آگئی .

مزدوروں کے حقوق کے لٸے آواز اٹھانے والوں کی آوازیں بھی نامعلوم وجوہات کی بناء پر خاموش ہوگئیں تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کنگ عبداللہ ہسپتال میں سیکیورٹی کمپنی جی ایس ایس کے درجنوں سیکیورٹی گارڈز سے مسلسل چھ ماہ ڈیوٹی کرانے کے بعد بغیر تنخواہ فارغ کردیٸے گٸے.

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی گارڈز کو چھ ماہ ڈیوٹی کروا کر اس طرح ان کی مزدوری دیٸے بغیر فارغ کرنا لیبر قوانين اور شرعی قوانين توڑنے کے برابر ہے جو کہ قابل مذمت اقدام ہے جب کہ ایسے موقع پر کنگ عبداللہ ہسپتال کی ہیلتھ منیجمنٹ کمیٹی کے ذمہ داران کی معنی خیزخاموشی بھی ان کی مبینہ مفاد پرست کارکردگی گردانا جارہا ہے عوامی و سماجی حلقوں نے چھ ماہ کی تنخواہ کے بغیرکام کرنے والے سیکورٹی گارڈز کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں