ہریپور۔ ہری پور پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری ۔
ڈی پی او ہری پور کی ہدایت پر ایس ڈی پی او سرکل ہیڈ کواٹر فدا محمد کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر عبدالغفور خان نے ہمراہ نفری پولیس کے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران محمد افضل ولد میر افضل سکنہ حال محلہ اکبر آباد گہر خان کو گرفتار کر کے قبضہ سے 120 لیٹر شراب اور بلال احمد ولد محمد افضل سکنہ محلہ اکبر آباد کو گرفتار کر کے قبضہ سے 02 لیٹر شراب برآمد کر لی۔
انچارج چوکی پنیاں منیر حیات خان نے ہمراہ نفری پولیس کے ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ صدیق شاہ کی زیر نگرانی کاروائی کرتے ہوئے اسرار خان ولد شراب خان سکنہ کالو پنڈ کو گرفتار کر کے قبضہ سے 1 کلو 5 گرام چرس برآمد کرلی ۔ملزمان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج رجسٹر کر لیئے۔