30

نامعلوم قاتل بےنقاب, کراچی سے گرفتار

بٹگرام ۔ بٹگرام پولیس کی بہترین تفتیش, نامعلوم قاتل بےنقاب, کراچی سے گرفتار۔

تھانہ چانجل کے حدود گاؤں لسمہ کوٹگلہ میں مسماة (ن) کو قتل کرکے خودکشی کا ڈرامہ رچایا گیا۔ جس پر تھانہ چانجل میں مقدمہ درج ہوکر تفتیش شروع کی گئی۔

دوران تفتیش انویسٹیگیشن سٹاف تھانہ چانجل نے انتہائی مہارت اور جدید سائنسی ٹیکنالوجی کے زریعے اصل حقائق ٹریس کیے۔ جس میں ملزم اکرم ولد محمد جمیل سکنہ لسمہ کوٹگلہ نے اپنی بھابھی کو قتل کیا تھا اور کراچی روپوش ہوا تھا۔

ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز خان اور ایس پی انویسٹیگیشن بٹگرام سعید اختر کی ہدایت پر انویسٹیگیشن سٹاف تھانہ چانجل سب انسپکٹر ظہیر خان معہ ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے مجرم اشتہاری کو کراچی سے گرفتار کیا جس سے آلہ قتل 303 بور رائفل بھی برآمد کرلی گئ ہے ۔

بٹگرام پولیس کی اس ان ٹریس مقدمے کو ٹریس کرنےاور مظلوم کو انصاف دلانے پر عوام کی طرف سے زبردست خراج تحسین پیش کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں