ایبٹ آباد ۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت ساتویں پاپولیشن اور ہاوزنگ، ڈیجیٹل سینسز کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سےپاپولیشن اور ہاوزنگ، ڈیجیٹل سینسز کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر
ملک بھر میں پاپولیشن اور ہاوزنگ، ڈیجیٹل سینسز کا باقاعدہ آغاز یکم مارچ سے کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سےضلع ایبٹ آباد میں سینسز کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس ایبٹ آباد میں اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں سینسز کی ٹریننگ، تیاری اورتمام تر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے امور زیر بحث آئے۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نےادارہ شماریات، نادرا پر زور دیا کہ سینسز کی تیاری، سٹاف اور لوگوں کی آگاہی کے لیے اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ اس کے علاؤہ جنرل ایڈمنسٹریشن، سکیورٹی، ٹرانسپورٹیشن پر بھی تفصیلی بات چیت اور افسران کو ہدایات جاری ہوئیں۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جبریل رضا، اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ثقلین سلیم، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر 2 لبنی اقبال، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ارشد محمود، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر راکب عزیز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا، ڈویژنل انچارج پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس، جی آئی ایس اینالسٹ اور دیگر افسران نے شرکت کی۔