ہریپور . ڈپٹی کمشنر ہری پور کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-II ہری پور نے ریونیو سٹاف محکمہ مال اور ریونیو سٹاف ٹی ایم اے ہریپور کے ہمراہ ڈسٹرکٹ کونسل کے راستہ جات پر اپنی نگرانی میں تجاوزات کی نشاندھی کروائی اس موقع پر اہل علاقہ بھی موجود تھے۔
پیمائش کے دوران کل دس مرلہ جگہ تجاوز پائی گئی جس کی مالیت تقریبا دس لاکھ روپے بنتی ہے۔ تجاوز شدہ جگہ کے مالکان کو موقع پر نوٹس جاری کر دیے گئے کہ ایک ہفتے کے اندر تجاوزات کو ختم کیا جائے۔